Gas Leakage Web ad 1

نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

0

کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا، جبری نقل مکانی ناقابل قبول قرار

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جبکہ ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور وفاقی وزارت صحت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.