پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، فرنچائز کتنے کھلاڑی ریٹین کرسکیں گی؟

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، فرنچائز کتنے کھلاڑی ریٹین کرسکیں گی؟

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ڈرافٹ سسٹم کی بجائے آکشن متعارف کرائی جائے گی۔

جیکب آباد: ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی

نئے نظام کے تحت آکشن سے ٹیموں کا توازن بہتر ہوگا اور کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی مینٹرز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ کے قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے۔

آکشن سے پہلے ہر فرنچائز ٹیم کل چار کھلاڑی ریٹین کر سکے گی، تاہم ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔ نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ براہ راست سائننگ کے لیے کھلاڑی کا 2025 کے ایڈیشن میں شامل نہ ہونا ضروری ہے۔

آکشن میں استعمال کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جس کے کچھ میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.