اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ججز مقرر ہونے والے جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز تقریب میں شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی موجود تھے۔
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا تھا۔ تینوں ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک سال تک بطور ایڈہاک جج کام کیا تھا۔