Gas Leakage Web ad 1

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ **سہیل آفریدی** نے ایک بار پھر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کے راستے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں، اور امن بند کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے قائم نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی فرد یا ادارہ زبردستی اپنا فیصلہ خیبرپختونخوا پر مسلط نہیں کر سکتا۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ماضی کے دو عشروں میں ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ گروہوں کے ساتھ کیے گئے **متعدد امن معاہدے** ناکام ہو چکے ہیں۔ ان معاہدوں میں نیک محمد، بیت اللہ محسود، حافظ گل بہادر، صوفی محمد، مولانا فضل اللہ، فقیر محمد اور منگل باغ جیسی اہم شخصیات کے ساتھ ہونے والے معاہدے شامل ہیں، جو زیادہ سے زیادہ چند ماہ ہی قائم رہ سکے۔

پہلا بڑا معاہدہ **اپریل 2004** میں جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نیک محمد وزیر کے ساتھ ہوا تھا، جس میں حکومت نے قیدی رہا کرنے اور جائیداد کے نقصان کا معاوضہ دینے کے بدلے میں غیر ملکی جنگجوؤں کی رجسٹریشن اور سرحد پار حملے روکنے کا وعدہ لیا تھا۔ تاہم یہ اور اس جیسے دوسرے معاہدے پائیدار امن لانے میں ناکام رہے، جس کے بعد ریاست کو بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں کرنی پڑیں۔

پی ٹی آئی قیادت اس تاریخی پس منظر کے باوجود مذاکرات کی پالیسی پر اصرار کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.