ٹک ٹاکرز **رجب بٹ** اور **ندیم مبارک** کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں عدالتی کارروائی جاری ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں منگل کو ان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ہمیں اندازہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، رانا ثنا
ملزمان کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے ریکارڈ پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے عدالت سے مزید وقت کی درخواست کی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ضمانت کی درخواستوں کو فی الحال التوا میں رکھتے ہوئے ملزمان کی حاضری درج کرائی اور انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف جوا ایپ کی پروموشن کرنے کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔