لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

0

لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوئے۔

لاہور، تقریب میں نک دا کوکا گانا چلنے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، 3 ملازمین معطل

ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ منڈان جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.