شہر قائد کے ساحلِ سمندر سی ویو پر عالمی معیار کی کراچی میراتھن ریس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس رنگا رنگ اسپورٹس ایونٹ نے شہرِ قائد کو صحت، جوش اور جذبے کا مرکز بنا دیا، جس میں مردوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
اسحاق ڈارکا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال
منتظمین کے مطابق ریس کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں 42، 21، 10 اور 5 کلومیٹر کی دوڑیں شامل تھیں۔ پہلے راؤنڈ میں فل میراتھن 42 کلومیٹر اور ہاف میراتھن 21 کلومیٹر کی دوڑ منعقد کی گئی، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں 10 اور 5 کلومیٹر کی کیٹیگریز پر مشتمل ریس کرائی گئی۔ میراتھن کا آغاز اور اختتام ساحلِ سی ویو پر واقع نشانِ پاکستان پر ہوا۔
ریس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی سہولت کے لیے طبی امداد اور ریفریشمنٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے تھے۔ منتظمین کے مطابق کراچی میراتھن ریس کا بنیادی مقصد عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کو فروغ دینا، جسمانی سرگرمی کی اہمیت اجاگر کرنا اور مثبت سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں نے اس کامیاب ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔