ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

0

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ امریکی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں اور عوام ملک کے دفاع کے لیے صبر اور اتحاد سے کام لیں۔

جنریشن کی تقسیم کا آغاز اور ہیومن سائیکالوجی ؟؟؟

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے اور ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا، جس میں امریکی فوج کی فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔ ان کے مطابق یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیر معمولی اور شاندار مظاہرہ تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.