‘وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے’، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

'وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے'، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

0

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کر دی ہے۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے اور ہم امریکی کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہیں۔ جارجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی نے وینزویلا کے صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا تھا، ہم وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتے ہیں۔

جنریشن کی تقسیم کا آغاز اور ہیومن سائیکالوجی ؟؟؟

اطالوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ البتہ فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا حل نہیں، جبکہ وینزویلا میں مقیم اطالوی برادری کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ جارجیا میلونی نے کہا کہ وہ حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے حق میں نہیں ہیں، تاہم سکیورٹی کے خلاف ہائبرڈ حملوں پر دفاعی مداخلت جائز ہے۔ اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کی قانونی جانچ میں وقت لگے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.