لاس اینجلس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن انعام سے نوازا گیا ہے۔ فیفا کے صدر نے عالمی سطح پر امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز پیش کیا۔ ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت کئی عالمی تنازعات کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس سے بہت سی جانیں بچیں۔ ٹرمپ نے روانڈہ اور کانگو کی جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کا بھی حوالہ دیا۔
این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا علاج، صوبوں کو فنڈز کی منتقلی درست فیصلہ تھا، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا کے تعلقات مضبوط ہیں اور میکسیکو کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم ہیں۔ ٹرمپ نے ورلڈ کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیفا کا امن انعام ملنا ان کے لیے اہم اعزاز ہے اور یہ عالمی امن کے لیے کیے گئے اقدامات کا اعتراف ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دنیا کا بہترین ملک ہے اور بین الاقوامی تعاون میں ہمیشہ آگے رہے گا۔