Gas Leakage Web ad 1

مخالفین کیلئے جاسوسی کا الزام، 17 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

مخالفین کیلئے جاسوسی کا الزام، 17 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

0

یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کی ایک عدالت نے سترہ افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی انتظامیہ کی عدالت نے مبینہ جاسوسی کے مقدمات میں متعدد افراد کو موت کی سزا سنائی ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ کے لیے کام کرنے والے خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2024 سے 2025 کے درمیان حوثی مخالف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور انہیں حساس معلومات فراہم کیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے مخالف ممالک کو سرکاری افسروں اور ان کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات دیں، نیز حوثی باغیوں کے میزائل سسٹمز سے متعلق خفیہ تفصیلات بھی فراہم کیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان نے مختلف حساس تنصیبات کے مقامات کی تفصیلات بھی مخالفین کو فراہم کیں، جس کے نتیجے میں فوجی، سکیورٹی اور شہری علاقوں پر حملے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.