Gas Leakage Web ad 1

پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان

پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان

0

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دونوں اداروں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ عناصر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، اور غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔

بھگوئے انجیر کے فائدے

مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، اور انفرادی یا اقلیتی بیانات پوری قانونی برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کے تحت صوبوں کی مساوی نمائندگی اور آئینی و سیاسی معاملات کی سماعت ممکن ہو سکے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی مقدمات بروقت سپریم کورٹ میں مقرر اور فیصلہ کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ججز کی تقرری سمیت تمام عمل کو بغور دیکھ رہے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر اپنے تحفظات اور شکایات جنرل ہاؤسز کے فیصلوں اور قراردادوں کے ذریعے ظاہر کی جائیں گی۔

مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.