Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں لاکھوں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ کون کون سے شعبے شامل ہیں

امریکا میں لاکھوں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ کون کون سے شعبے شامل ہیں

0

امریکا میں بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں 1 لاکھ 19 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو ماہرین کی توقعات سے زیادہ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دبئی ائیرشو: دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

یہ رپورٹ اصل میں 3 اکتوبر کو جاری ہونی تھی، مگر حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن سے قبل معیشت میں ملازمتیں بڑھ رہی تھیں، تاہم لیبر مارکیٹ مجموعی طور پر کمزور پڑی رہی۔ سب سے زیادہ ملازمتیں ہیلتھ کیئر، ریسٹورنٹس اور فوڈ سروسز، اور سوشل اسسٹنس کے شعبوں میں بڑھیں۔
دوسری جانب مینوفیکچرنگ شعبے میں 6 ہزار ملازمتیں کم ہوئیں، جبکہ ٹرانسپورٹ اور ویئرہاؤسنگ میں 25,300 ملازمتوں کا نقصان ہوا۔ یہ شعبے وہی ہیں جنہیں ٹرمپ انتظامیہ اپنی معاشی پالیسیوں میں اہم قرار دیتی رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر میں بے روزگاری کی شرح 4.3 فیصد سے بڑھ کر 4.4 فیصد ہوگئی، اس کی وجہ 4 لاکھ 50 ہزار افراد کا لیبر فورس میں شامل ہونا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ کی رفتار بھی سست پڑ گئی، جو معیشت کی کمزوری کی علامت ہے۔
سرکاری رپورٹس کی عدم موجودگی میں نجی اداروں کے اعداد و شمار نے صورتحال کو پریشان کن دکھایا۔ حالیہ ہفتوں میں بڑی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا، جن میں ایمازون، جنرل موٹرز، آئی بی ایم، مائیکروسافٹ، پیراماؤنٹ اور ویریزن شامل ہیں۔ اکتوبر میں تقریباً 39 ہزار افراد کو برطرفی کے نوٹس موصول ہوئے۔
یہ اتنی بڑی تعداد میں برطرفیاں آخری بار مئی میں یا اس سے قبل صرف اقتصادی بحران کے دوران دیکھی گئی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.