پی ایم ڈی سی کی جامعات کو نصاب کے مطابق ایم ڈی کیٹ لینے کی ہدایت

پی ایم ڈی سی کی جامعات کو نصاب کے مطابق ایم ڈی کیٹ لینے کی ہدایت

0

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام جامعات کو ہدایت دی ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) نصاب کے مطابق لیا جائے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق امتحان سے قبل سوالیہ پرچوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ نصاب سے باہر کے سوالات کو ختم کیا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ جامعات سوالیہ پرچوں کی رازداری کو ہر صورت برقرار رکھیں گی۔
سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے امتحانات یونیورسٹیوں کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ پی ایم ڈی سی خود امتحان کا منتظم نہیں ہوگا۔ اس مقصد کے لیے پی ایم ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ جامعات کو فراہم کردیا ہے۔

امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل جاری کیے جائیں گے، اور پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ جامعات ایم ڈی کیٹ کے نتائج سات دن کے اندر جاری کرنے کی پابند ہوں گی۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پرچوں کی تیاری اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم ڈی سی کے مقررہ معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.