پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ اقدام بحر اوقیانوس کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کیلئے اٹھایا گیا، یہ طیارے مسلسل 17 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جوکہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔
اس وقت طیاروں کی مرمت کا مقصد آنے والے مہینے میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے، تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس ہے اولین ترجیح ہے۔