Gas Leakage Web ad 1

ایم کیو ایم کے کارکنان نے 2008 میں اُٹھا لیا تھا: تابش ہاشمی کا انکشاف

0

پاکستانی کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے انہیں اغوا کر کے کئی گھنٹوں تک دھمکایا اور خوف میں مبتلا رکھا۔ جیو نیوز کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے، مگر کسی پرانی رنجش کے باعث انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق انہیں چھوٹی کار میں ایک تنگ جگہ پر سر اور کمر پر پستول رکھ کر دھمکیاں دی گئیں اور مار کر پھینک دینے کی باتیں کی گئیں، تاہم خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گئے۔ تابش نے بتایا کہ اغوا سے پہلے انہیں یونیورسٹی کے فنکشن میں نہ جانے کا کہا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں بلایا گیا اور پھر اسٹیج پر جانے سے روکا گیا، جب وہ ایوارڈ لینے اسٹیج کی طرف بڑھے تو انہیں اٹھا لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی واقعے سے قبل ان کے والد کو بھی انہی لڑکوں نے اغوا کر کے ہراساں کیا تھا، جس پر وہ کئی سال تک شدید غصے میں رہے اور انتقام لینے کا سوچتے رہے، لیکن اب انہوں نے ان سب کو معاف کر دیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بدلہ لینے سے انہیں انہی کی سطح پر آنا پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.