Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن بیگز کی تقسیم، سوات کے مستحق خاندانوں کے لیے امدادی بیگز روانہ

0

اسلام آباد میں آج بارش اور سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں آل پاکستان آئل اینڈ گیس ایمپلائز فیڈریشن (APOGF) کی جانب سے راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ ان بیگز میں آٹا، چاول، گھی، چینی، چائے، صابن اور مختلف دالیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ سوات میں موجود متاثرین کے لیے بھی مزید راشن بیگز روانہ کیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

راشن کی تقسیم میں مختلف سماجی اور مزدور رہنماؤں نے عملی طور پر حصہ لیا جن میں اجمل صابر (جی ایم او، او جی ڈی سی ایل)، خالد مشتاق ممتاز، سید اعجاز بخاری (مزدور راہنما)، سید سجاد گردیزی، چوہدری ارمغان افضل، وحید خان، قراۃ العین وحید، نوید اسلم اور ارشد چوہدری شامل تھے۔

اس فلاحی کام کے لیے مالی معاونت ناصر منصور (جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن)، زارا خان (جنرل سیکرٹری ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن)، سید اعجاز بخاری اور ان کے دیگر ساتھیوں نے فراہم کی۔

یہی ٹیم روزانہ پولی کلینک اسپتال کے سامنے فری لنگر کا انتظام بھی کرتی ہے، جہاں روزانہ 250 سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر اجمل صابر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل بحالی تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سید اعجاز بخاری نے کہا کہ سیلاب نے لوگوں کے گھروں اور روزگار کو شدید متاثر کیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

 

تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں تک زیادہ سے زیادہ مدد پہنچائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.