اوپن اے آئی امریکی حکومت کو محض ایک ڈالر میں چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز فراہم کرنے کیلئے تیار
اوپن اے آئی نے امریکی وفاقی اداروں کو چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز ورژن اگلے سال تک ایک ڈالر میں دینے کی پیشکش کی ہے، یعنی انہیں یہ جدید اے آئی چیٹ بوٹ مفت ملے گا۔ کمپنی امریکی قانون سازوں اور حکومتی اداروں سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اوپن اے آئی وفاقی اداروں کو چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز کے ذریعے جدید ماڈلز اور اضافی فیچرز کی رسائی دے گی۔ اس کے لیے امریکی جنرل سروسز ایڈمن سٹریشن کے ساتھ شراکت داری بھی کی گئی ہے۔ کمپنی کا مقصد حکومت کی کارکردگی بہتر بنانا اور اے آئی کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ جون میں اوپن اے آئی نے حکومت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا تھا اور امریکی محکمہ دفاع سے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی فروخت کی تیاری بھی جاری ہے۔