Gas Leakage Web ad 1

فیک جاب آفرز سے ہوشیار، نوجوانوں کو ٹریپ کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس متحرک

0

**اسلام آباد: سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بھتہ خوری میں خطرناک اضافہ، نوجوانوں کو فیک فری لانسنگ آفرز کے ذریعے نشانہ بنایا جانے لگا**

 

Gas Leakage Web ad 2

ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرکے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے **فراڈ فری لانسنگ** سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ خاص طور پر **پنجاب** میں فیک جاب آفرز کا نیا رجحان سامنے آیا ہے، جس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کمیونٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔

 

جیسے ہی نوجوان مخصوص واٹس ایپ گروپس میں شامل ہوتے ہیں، انھیں غیر اخلاقی مواد دکھا کر **بلیک میل** کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی فرد ایسے مواد پر ردعمل ظاہر کرتا ہے تو اسے رپورٹ کرنے کی دھمکی دے کر مزید پھنسا لیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے ان سے **10 سے 15 لاکھ روپے** تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

 

ایڈوائزری کے مطابق واٹس ایپ ڈی پی، یوزرنیم اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اکثر انہیں بغیر اجازت واٹس ایپ یا ٹیلیگرام گروپس میں شامل کر لیا جاتا ہے، اور ایسے اکاؤنٹس کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے جو تصدیق شدہ نہیں ہوتے۔

 

**محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:**

 

🔹 واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر پروفائل اور گروپ سیٹنگز پرائیویٹ رکھیں

🔹 نامعلوم ذرائع سے ملنے والی جاب آفرز سے ہوشیار رہیں

🔹 کسی بھی گروپ میں موصول ہونے والے غیر اخلاقی مواد کو نہ دیکھیں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں، نہ فارورڈ کریں

🔹 "مواد ہٹانے” کی آڑ میں کی جانے والی کسی بھی ریکویسٹ کا جواب نہ دیں

🔹 قابل اعتماد **سائبر کرائم ماہرین یا قانونی مشیروں** سے رابطہ رکھیں

 

نوجوانوں کو چاہیے کہ کسی بھی آن لائن آفر یا گروپ میں شامل ہونے سے قبل مکمل تحقیق کریں، اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.