Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب کا خطے میں فوجی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت

0

جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور اجلاس کے دوران جاری علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ تناؤ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں۔

Gas Leakage Web ad 2

معرکۂ حق کی فتح نے بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا: خواجہ آصف

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سیاسی حل کے حصول اور مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تقویت دی جائے۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے محفوظ رکھ سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران سعودی وزارت انصاف اور پاکستانی وزارت قانون کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.