Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر

0

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بروقت پروجیکٹ فریڈم کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے بحری جہاز پر حملہ ہوا: فرانسیسی شپنگ کمپنی کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور دیگر برادر ممالک، خصوصاً مملکتِ سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل، اس نازک مرحلے پر خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے لیے پرعزم ہے جو برداشت، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ موجودہ پیش رفت ایک دیرپا معاہدے کی بنیاد رکھے گی جو خطے سمیت وسیع تر سطح پر پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.