Gas Leakage Web ad 1

معرکۂ حق کی فتح نے بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا: خواجہ آصف

0

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق محض ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسی واضح حد ہے جو ہمیشہ کے لیے متعین ہو چکی ہے، اور اس سے یہ امر بھی ظاہر ہو گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے اندازوں سے کہیں زیادہ تیز اور مربوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم بنیان مرصوص کی مانند اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

وزیرِ دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد ملک کی حقیقی طاقت ہے، اور وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وطن کا دفاع کس طرح کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.