Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نئی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 منظور، اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور دیگر کے لیےکتنے ملین کا اعلان؟جانئے تفصیلات

0

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی 34ویں میٹنگ میں "ریوائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی 2024” کی منظوری دے دی، جس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

Gas Leakage Web ad 2

نئی پالیسی کے مطابق:

🏅 گولڈ میڈل پر زیادہ سے زیادہ 30 ملین روپے

🥈 سلور میڈل پر 20.5 ملین روپے

🥉 برونز میڈل پر 10 ملین روپے دیے جائیں گے۔

 

یہ ایوارڈز سمر و ونٹر اولمپکس، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اسلامی سالیڈیریٹی گیمز، ساؤتھ ایشین گیمز، یوتھ اولمپکس، عالمی و ایشیائی چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں پر لاگو ہوں گے۔

 

پالیسی میں Para Sports، Special Olympics، Blind اور Deaf Sports کو بھی شامل کیا گیا ہے:

🔸 پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ: 10 ملین روپے

🔸 اسپیشل اولمپکس گولڈ: 0.5 ملین روپے

🔸 بلائنڈ اسپورٹس عالمی گولڈ: 2 ملین روپے

 

اگر کسی چیمپئن شپ میں 15 یا زیادہ ممالک شریک ہوں تو مکمل کیش ایوارڈ دیا جائے گا، ورنہ آدھا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھی 5 یا زائد ممالک کی شرکت پر مکمل انعام دیا جائے گا۔

 

کھیلوں کے ماہرین اور کھلاڑیوں نے اس پالیسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف موجودہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی طرف مائل کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.