چین نے مئی میں ایسی انہونی کر دی کہ دنیا حیران ہو گئی

0

چین نے مئی میں ایسی انہونی کر دی کہ دنیا حیران ہو گئی

(نیوز ڈیسک)چین میں یوں تو آئے روز ہی کچھ نہ کچھ انہونی ہوتی رہتی ہے، مئی کے مہینے میں چین نے ایسی انہونی کر ڈالی کہ دنیا جان کر حیران ہے۔
چین نے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی تو اتنی توجہ دی کہ "ترقی یافتہ یورپ”، "ترقی یافتہ امریکہ” اور باقی ساری دنیا کو بہت پیچھے

چھوڑ گیا۔ چین کے صرف پانچ ماہ کے گرین بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹس کئی ملکوں کی بجلی پیداوار سے زیادہ بجلی بنا رہے ہیں۔ گرین ترقی کے یہ فگرز دنیا کو حیران کر دینے والے ہیں۔

چین نے صرف ایک مہینے مئی میں ہوا اور سورج سے اتنی نئی بجلی پیدا کرلی جو مشرقی یورپ کے برے ملک پولینڈ کی بجلی کی ساری ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی تھی۔

 

چین نے ماحول دوست توانائی کے انفرا اسٹرکچر کچھ ہی سال پہلے توجہ دینا شروع کی اور جناتی رفتار سے اتنا زیادہ کام کیا کہ اس شعبہ پر بہت پہلے سے کام کر رہی باقی دنیا بہت پیچھے رہ گئی۔مئی 2025 میں چین میں مزید 93 گیگا واٹ سولر منصوبوں کی تنصیب کی گئی ہے۔ ایک گیگا واٹ میں ایک ہزار میگاواٹ ہوتے ہیں، چین کے صرف ایک ماہ میں نصب کئے گئے سولر بجلی کے سسٹم سے بننے والی بجلی پاکستان کی بجلی کی کل استعداد سے دوگنا کے قریب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.