راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس کل ہوگا

0

اسلام آباد(محمد حسین) راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس کل جمعرات کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عماد شوکت مرزا کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری حامد صدیق ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے اور نئے عہدیداروں کا اعلان کرنے کے ساتھ ایسوسی ایشن کی آئندہ برس 2024 کے کھیلوں کے مقابلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شیڈول کا اعلان بھی کریں گے۔ واضع رہے کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم سے پانچ فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.