Gas Leakage Web ad 1

’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

0

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبوں کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ رواں سیزن بطور فٹبالر ان کا ممکنہ طور پر آخری سیزن ہوگا، جس کے بعد وہ اپنے شاندار کیریئر کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کو اپنی ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کی اور اب وہ اپنے مستقبل کو خاندان کے گرد ترتیب دینے پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے شادی کے بعد دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ شاید فٹبال میں ان کا آخری سال ہو اور وہ ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتے ہیں۔
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فٹبال سے دور ہونے کے بعد ان کے پاس خود کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سی چیزیں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیادہ تفریح، زیادہ سفر، پیڈل کھیلنے اور دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی حاصل کردہ کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آخرکار یہ 25 سال کی قربانیوں پر مشتمل سفر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5 مرتبہ بیلن ڈی اور اور 5 مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے والے رونالڈو نے انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ مینز انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

پرتگال کے کپتان گزشتہ تقریباً چار سال سے سعودی پرو لیگ کی چیمپئن ٹیم النصر کا حصہ ہیں، جہاں ان کے معاہدے کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

جب جولائی میں رونالڈو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ ان کا آخری فیفا ورلڈکپ ہوگا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد اس بارے میں ’’پرسکون ذہن کے ساتھ‘‘ فیصلہ کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.