190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر اسلام اباد ہائیکورٹ نے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر احتساب عدالت اسلام آباد سے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر اپیلوں کو دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اپیل کو 63/2025 نمبر الاٹ کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی اپیل کو 64/2025 نمبر الاٹ کیا گیا، اپیلوں پر بینچ تشکیل دے کر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔