پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ، کون کونسے شہروں میں بارش متوقع؟ جانیں

0

 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں موسمیات نے مری، گلیات ، گرد و نواح اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ روز کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، سکردو، استور، گوپس منفی 6، کالام منفی 5، ہنزہ منفی 4، بگروٹ، گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.