Gas Leakage Web ad 1

سابق وزیراعظم طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل

0

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے مشیر کا بتانا ہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔

عمران خان سے متعلق جمائما کے ٹوئٹ پر خواجہ آصف نےسخت جواب دیدیا ، دیکھیں خبر

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.