Gas Leakage Web ad 1

16 اکتوبر کو ہونیوالے پرچے ملتوی کر دئیےگئے

0

وفاقی دارالحکومت میں ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ فیڈ رل بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تمام دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے، فیڈ رل بورڈ کے طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.