بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
امریکی صدر کے استقبال کے لیے تقریباً 300 چینی نوجوان بھی موجود تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں امریکی اور چینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
ٹرمپ کے ساتھ ان کے سرکاری طیارے میں آنے والوں میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک بھی شامل تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، جبکہ وہ ملاقات میں چین کو امریکی منڈیوں کے لیے کھولنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔