Gas Leakage Web ad 1

نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع دینے کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فالسہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟

وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرے تاکہ نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے مختلف آسان قرضہ اسکیموں کو ایک چھتری تلے لانے اور کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اجلاس کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے قیام کے بعد اب تک 8 لاکھ سے زائد نوجوان اور 2 ہزار سے زائد ادارے رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 4800 سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد شمولیت یقینی بنائی جاتی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت اب تک 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کیلئے 122.5 ارب روپے کے آسان قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جن کی بدولت 9 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

حکام کے مطابق قرض اسکیم کے تحت دیئے جانے والے ہر قرض کے نتیجے میں 3 سے زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی پہلی یوتھ اینڈ ایڈالیسینٹ پالیسی اور پہلی یوتھ روزگار پالیسی تیار ہو چکی ہے، جبکہ ملک میں پہلی قومی یوتھ کونسل کا قیام اور وزیراعظم اسپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں برس 4 لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا، جس میں محروم اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو میرٹ پر اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملا۔ اس پروگرام کے تحت سامنے آنے والے کئی کھلاڑی رواں برس پاکستان سپر لیگ میں بھی شامل ہوئے۔

اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت ملک میں مکس مارشل آرٹس، فیفا ایرینا اور ای اسپورٹس سے متعلق مختلف اقدامات اور منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.