رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کام کا آغاز، ہزار وں ملازمین کے متاثر ہونے کا خطرہ

0

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات سے 60 ہزار تک سرکاری ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں، متاثرہ افسران و اہلکاروں کی دیگراداروں میں ایڈجسٹمنٹ کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں سرپلس ملازمین کو دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا، سرپلس ملازمین و افسران کو گولڈن ہینڈ شیک بھی دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جارہی ہے، سول سرونٹس کا سیکشن دو ملازمین کی تقرری کی شرائط سے متعلق ہے جب کہ سیکشن 11 ملازمین کو ختم کرنے اور پنشن کے امور سے متعلق ہے۔

دستاویز کے مطابق فنانس ڈویژن نے سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 19 میں ایک شق کے اضافے کی رائے دی، فنانس ڈویژن کی تجویزکے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہوکہ ضرورت پرپنشن کے موجودہ فوائد میں کمی یا اضافہ یا ختم کی جاسکے، ترمیمی مسودہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیارکرچکا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔

نئی آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2142 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.