دھماکے میں4 افراد زخمی

0

کوئٹہ(نیوزڈیسک)کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشتون آباد میں چالو باوڑی چوک کےقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:مردان: جلالہ پل کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.