Gas Leakage Web ad 1

ساہیوال،بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کاسلسلہ جاری

0

ساہیوال( نمائندہ خصوصی)ساہیوال میں بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے اوور بلنگ کی شکایت لے کر جانے والوں کے بل ٹھیک نہیں کیے جا رہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بجلی کے صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوور بلنگ کے ذریعے 200 یونٹ سے زائد فیک یونٹ ڈالنے والوں کو اب چھ ماہ تک یونٹ کا ٹیرف لگ کر ائے گا چاہے ۔

اس نے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کی ہو تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں حکومت کے سخت ایکشن کے باوجود ابھی تک اوور بلنگ ڈالی جا رہی ہے ۔

جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں انہیں 200 سے زائد یونٹ کے بل بھیجے جا رہے ہیں جبکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو بھی زائد یونٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے بجلی کے دفاتر میں اوور بلنگ ٹھیک کرانے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

لیکن انہیں بل ٹھیک کر کے نہیں دیے جا رہے انہیں بتایا جا رہا ہے کہ پہلے میٹر کی ریڈنگ ہر ماہ کے اخر میں 29 تاریخ کو ہوتی تھی اب میٹر کی ریڈنگ 28 تاریخ کو کر دی گئی ہے ۔

لہذا ہم کچھ نہیں کر سکتے اسی طرح ملک بھر میں جن صارفین کے یونٹ 200 سے زائد بھیجے گئے ہیں ائندہ اگر وہ صرف 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرے گا پھر بھی اسے اگلے چھ ماہ تک 200 سے زائد والا ٹیرف لگا کر بل بھیجے جائیں گے.

بجلی کے صارفین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور بلنگ کرنے والوں اور ائندہ چھ ماہ تک 200 سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے ریٹ اسی حساب سے صارفین کو بھیجنے کا نوٹس لیا جائے.

کیونکہ جن صارفین نے بجلی 200 یونٹ سے کم استعمال کی ہے انہیں ائندہ اسی حساب سے بل بھیجنے کے لیے وابڈا وہ کام کو پابند کیا جائے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.