Gas Leakage Web ad 1

ملک میں پہلی بار سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز

0

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی خدمات کو سراہنے کے لیے ملک میں پہلی مرتبہ ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘ منعقد کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس تقریب میں ملک بھر کے کریئیٹرز کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت پر اعزازات سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ شو کی میزبانی مشہور وی لاگ ’پتن گیر‘ کی جوڑی امتل باویجا اور فہد طارق کریں گے۔

امتل باویجا نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے اس فیلڈ سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ اسی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.