ڈاکٹرز نے چینی شہری کے پیٹ سے بچپن میں نگلا ہوا تھرمامیٹر کئی سال بعد نکال لیا
چینی شہری کے پیٹ سے بچپن میں نگلا گیا تھرمامیٹر نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر وینزو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پیٹ سے تھرمامیٹر نکالا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ نامی 32 سالہ شخص پیٹ درد کی شکایت کے باعث اسپتال گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کیا اور اس کے پیٹ میں تھرمامیٹر کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤنٹس کی اجازت
ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت سنگین تھی کیونکہ تھرمامیٹر کی نوک آنتوں کو براہ راست نقصان پہنچا رہی تھی، جس سے آنتوں میں سوراخ ہونے اور شدید اندرونی خون بہنے کا خطرہ موجود تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ انتہائی احتیاط کے ساتھ صرف 20 منٹ میں آپریشن مکمل کیا گیا، کیونکہ تھرمامیٹر کافی عرصے سے جسم کے اندر موجود تھا اور بائل ڈکٹ کے قریب واقع تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق تھرمامیٹر پیٹ سے مکمل حالت میں نکالا گیا اور اس پر موجود نمبرز بھی مٹ چکے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے 12 سال کی عمر میں غلطی سے تھرمامیٹر نگل لیا تھا، تاہم خوف کی وجہ سے اس نے والدین کو نہیں بتایا اور بعد میں یہ واقعہ بھول گیا۔