Gas Leakage Web ad 1

اپنے پورے خاندان سے محروم ہونے کے بعد 3 دہائیوں سے سائیکل پر زندگی گزارنے والا شخص

0

اپنے پورے خاندان سے محروم ہونے کے بعد، 90 سالہ زینگ زونگائی نے سکون حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وسطی چین کے صوبے ہینان کے علاقے Kaifeng سے تعلق رکھنے والے زینگ اپنی پرانی سائیکل پر پورے چین کا سفر کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے مزاح سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ان کی کہانی انٹرنیٹ پر اس وقت وائرل ہوئی جب صوبہ Fujian سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بائی شیاؤ بائی نے ان کی مدد کی۔ خاتون نے معمر شخص کی خراب ہو رہی سائیکل کو ٹھیک کرنے میں تعاون فراہم کیا۔

زینگ نے خاتون کو اپنے زندگی کے اس سانحے کے بارے میں بتایا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔ 1990 کی دہائی میں زینگ کے بیٹے، بہو اور 8 سالہ پوتا ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے، اور اس کے بعد ان کی اہلیہ ایک سال تک زندہ رہیں اور غم کے باعث انتقال کر گئیں۔

سفری سہولیات مفت ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بسز میں شدید رش

دو برسوں میں پورے خاندان سے محروم ہونے کے بعد، زینگ نے اپنی سائیکل کو اٹھایا اور تقریباً تین دہائیوں سے پہاڑوں، جھیلوں، صحراؤں اور شہروں میں سفر کر رہے ہیں۔

اب تک وہ چین کے متعدد خطوں کا سفر کرچکے ہیں اور جنوری میں Fujian پہنچے۔ زینگ نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے آبائی قصبے سے اس لیے دور ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ وہاں ان کے پرانے زخم تازہ ہو جائیں گے، اس لیے انہوں نے متحرک رہنے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ دیا اور اپنی پوری زندگی سفر کرتے ہوئے گزارنا چاہتا ہوں اور قدرت کی خوبصورتی دیکھنا چاہتا ہوں۔”

مقامی میڈیا کے مطابق، زینگ کی یادداشت بھی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ختم ہوتی جا رہی ہے اور انہیں اب اپنے گھر کا پتہ بھی یاد نہیں رہتا۔ پھر بھی وہ سڑکوں پر سفر کر رہے ہیں، وہ بھی کسی نقشے کے بغیر۔

برسوں سے وہ اجنبی افراد کی مدد سے زندگی گزار رہے ہیں جو انہیں کھانا، راستوں کی رہنمائی اور کپڑے فراہم کرتے ہیں۔ زینگ کے مطابق، "یہ بھیک مانگنا نہیں بلکہ وہ زندگی ہے جو میں نے منتخب کی ہے۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.