Gas Leakage Web ad 1

سفری سہولیات مفت ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بسز میں شدید رش

0

حکومت پنجاب کی جانب سے مفت سفری سروس فراہم کرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی ریڈ میڑو اور گرین الیکٹرک بسوں میں روزانہ مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز

دونوں سروسز میں روزانہ کی رائیڈر شپ ایک لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ راولپنڈی کی ریڈ میڑو بس سروس میں روزانہ رائیڈر شپ 1 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی، جبکہ مختلف فیڈر روٹس پر چلنے والی گرین الیکٹرک بسوں میں روزانہ 40 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔

شہریوں کو شناختی کارڈ اور طالب علموں کو اسٹوڈنٹ کارڈ دیکھ کر دونوں سروسز میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے تعطیلات کے باوجود جڑواں شہروں کے درمیان روزانہ تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

گرین الیکٹرک فیڈر بسوں پر بھی کھڑکی توڑ رش رہا اور ایک دن میں 40 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ حکام کے مطابق ریڈ میڑو اور گرین الیکٹرک بسوں پر مجموعی طور پر ایک دن میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے مفت سفری سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.