Gas Leakage Web ad 1

یونان کی مشہور ڈش (گریک موساک) بنانے کی آسان ترکیب

0

یونان کی مشہور ڈش گریک موساک کی آسان ترکیب میں بینگن، آلو اور چکن قیمے کو خاص وائٹ سوس کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے 2 بینگن، 2 آلو، آدھا کلو چکن قیمہ، ایک پیاز، لہسن، اجوائن، خشک پودینہ، دارچینی، 5 سے 6 ٹماٹر، میدہ، دودھ، ایک انڈا، کالی مرچ، جائفل، پارمیسن چیز، مکھن، نمک اور تیل درکار ہیں۔ پہلے بینگن کے آدھا انچ موٹے قتلے کاٹ کر نمک لگائیں جبکہ آلو کے قتلے 3 سے 4 منٹ ابلتے پانی میں پکا کر ٹھنڈے کرلیں۔ قیمہ تیار کرنے کے لیے تیل میں پیاز، لہسن، قیمہ، اجوائن، دارچینی، پودینہ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں، پھر میدہ اور کالی مرچ شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔ بینگن کے قتلے دھو کر خشک کریں اور ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔ وائٹ سوس کے لیے مکھن میں میدہ بھون کر دودھ شامل کریں، پھر چیز اور جائفل ڈالیں۔ پھینٹا ہوا انڈا نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوس میں شامل کریں۔ اوون پروف ڈش میں قیمے، آلو اور بینگن کی تہیں لگائیں، اوپر وائٹ سوس اور پارمیسن چیز ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ بیک کریں۔ سنہری ہونے پر گریک موساک گرم گرم پیش کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.