ساف چیمپئن شپ: پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست
ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیف چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں بھارتی ٹیم نے تین گول کی برتری حاصل کرلی تھی، تاہم پاکستان نے انجری ٹائم میں دو گول کرکے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔
پاکستان کی جانب سے نجیب اللہ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا پہلا گول اسکور کیا، جبکہ عالمگیر غازی نے شاندار اوور ہیڈ کِک کے ذریعے دوسرا گول کرکے شائقینِ فٹبال کے دل جیت لیے۔
پاکستان کو پنالٹی بھی ملی، تاہم شائیک دوست اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
بھارت کی جانب سے سہیل احمد بھٹ نے دو گول کیے، جبکہ منگلنتھانگ کِپگن نے ایک گول اسکور کیا۔
تین گول کے خسارے کے بعد پاکستان نے آخری لمحات میں بھرپور مزاحمت کی اور برابر کا گول کرنے کی کوشش کی، تاہم کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
پاکستان اپنا اگلا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ آٹھ نومبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے قومی ٹیم کو اس میچ میں مثبت نتیجہ حاصل کرنا ہوگا۔



