*الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے*

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات اور جاری انتخابی عمل تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 140 اے کی معطلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع کے ساتھ باقی اضلاع میں بھی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔



