گیانا میں جاری آئی ایم سی اوور فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان نے کپتان جنید خلیل نینی تال والا کی قیادت میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں پر 281 رنز بنائے، گریک ہنٹ 103 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فرید الدین نے 4 اور وسیم علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں پر 282 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا، عدنان اکمل 83، جاوید منصور 62، طارق محمود 41، فرید الدین 24 اور وسیم علی 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
280 رنز پر پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، تاہم کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شاٹ لگا کر پاکستان کو چیمپئن بنا دیا، آسٹریلیا کی جانب سے جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



