انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا سمیت متعدد کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جنوبی افریقا کے ویان ملڈر 7 درجے بہتری کے بعد 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے کیمرون گرین 3 درجے ترقی کے بعد 19 ویں جبکہ ایلکس کیری 2 درجے بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن 25 درجے ترقی کے بعد 23 ویں اور ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو ینسن دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 9 درجے بہتری کے بعد ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن 6 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پرآگئے، ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے مارکو ینسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے اور پاکستان کے بابر اعظم نویں نمبر پر برقرار ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان 9 درجے ترقی کے بعد 37 ویں نمبر پرپہنچ گئے جبکہ سری لنکا کے پون رتھنائیکے 20 درجے بہتری کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آگئے، انگلینڈ کے ٹام بینٹن 15 درجے ترقی کے بعد 47 ویں جبکہ سری لنکا کے کامندو مینڈس 14 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے ابرار احمد ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پرآگئے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
سری لنکا کے دنیتھ ویلا لاگے 8 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 9 درجے تنزلی کے بعد 29 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 28 درجے بہتری کے بعد 59 ویں جبکہ پاکستان کے عرفات منہاس 15 درجے ترقی کے بعد 68 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نبی 5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسرے اور بھارت کے ایشان کشن تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
بھارت کے شریاس ایئر 2 درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 13 درجے ترقی کے بعد 24 ویں اور افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 34 درجے بہتری کے بعد 59 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے سلمان مرزا بھی 2 درجے بہتری کے بعد 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 23 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندررضا پہلے اور پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
یوں آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا نے اپنی پوزیشنز بہتر بناتے ہوئے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔



