Gas Leakage Web ad 1

پاک فضائیہ بین الاقوامی اسکواش میں پاکستان کا تاریخی مقام دوبارہ بحال کرنے کیلیے پیش پیش

0

پاک فضائیہ بین الاقوامی اسکواش میں پاکستان کا تاریخی مقام دوبارہ بحال کرنے کے لیے پیش پیش ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آج سے اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ایشیائی اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد مصحف اسکواش کمپلیکس میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیرِاہتمام ہوگا۔

چیمپئن شپ میں مردوں کی 6 ٹیمیں 24 کھلاڑیوں کیساتھ جبکہ خواتین کی 5 ٹیمیں 20 کھلاڑیوں کے ساتھ شریک ہوں گی۔

چیمپئن شپ میں 36 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 12 آفیشلز اور 10 ٹیکنیکل ڈیلیگیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے اظہارکا اہم موقع فراہم کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.