Gas Leakage Web ad 1

7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے

0

7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام

Gas Leakage Web ad 2

7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے ہی میچ میں ناکام ہوگئے۔
ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
بابر اعظم نے 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی، جس پر شائقین کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ شائقین طویل عرصے سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر تھے، جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دوبارہ میدان میں اترے۔

تاہم بابر اعظم ایبٹ آباد میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 16 رنز بناسکے۔

بابر اعظم نے پہلی اننگز میں 12 رنز اسکور کیے، جبکہ اتوار کو دوسری اننگز میں بھی باری آنے پر وہ متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

میدان میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.