Gas Leakage Web ad 1

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

0

انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ اوپننگ پر آنے والے بین ڈکٹ اور ایملیو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد عباس نے آؤٹ کیا۔
اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف
اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا، جس میں سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ رضا اللہ نے کیا۔ انہوں نے آٹھویں نمبر پر آکر 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو پوری ایک اننگز کی شکست سے نہ صرف بچایا بلکہ میچ جیتنے کی ایک امید بھی دلائی۔

ان کے علاوہ شان مسعود 95 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 76 رنز بنائے۔ اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ صائم ایوب صفر، عبداللہ شفیق صفر، غازی غوری نے 16 اور محمد عمران نے 4 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایٹکنسن نے 3، اولی رابنسن، جوش اور لارنس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز کی اننگز کھیلی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.