Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف

0

بھارتی کوریوگرافر بوسکو نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانس کرنے میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر ایک کوریوگرافر نے اداکارہ کو ڈانس میں صفر قرار دیتے ہوئے اسے ڈانس چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

کوریوگرافر بوسکو اور سیزر نے حال ہی میں ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے کوریوگرافی کے اپنے سفر اور فرح خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند
گفتگو کے دوران فرح خان نے بتایا کہ ’شیلا کی جوانی‘ ان کی کوریوگراف کردہ اب تک کی سب سے سستی ترین گانے والی پرفارمنس تھی اور یہ گانا صرف 10 لڑکوں اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ شوٹ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بوسکو نے کہا کہ آئٹم سانگ ’شیلا کی جوانی‘ کترینہ کیف کے کیریئر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا۔ اس پر فرح خان نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی تھا، لیکن اس وقت ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کترینہ ڈانس کرسکتی ہیں۔

بوسکو نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کترینہ کیف کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک کوریوگرافر کی جانب سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ڈانس کے معاملے میں صفر ہیں، اس لیے انہیں ڈانس چھوڑ دینا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.