Gas Leakage Web ad 1

چیئرمین پی سی بی سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس، جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایت

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی قومی ٹیم کے سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہوگئے ہیں اور انہوں نے تھنک ٹینک کو جونیئر کھلاڑیوں پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور ہنگامی اقدامات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت خبروں کی زد میں ہے۔
لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو پاکستان واپس روانہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر اور تجربہ کار کرکٹرز کی کارکردگی سے انتہائی مایوس نظر آ رہے ہیں۔

2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد سرجری کی بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر انہی کھلاڑیوں کو موقع دیا، تاہم ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 5 دن کے اندر نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی۔

2025 کے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم دبئی میں بھارت سے مسلسل 3 میچ ہار گئی، جبکہ 2026 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔ اب دورہ انگلینڈ کے دوران پہلے لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست اور لارڈز میں 194 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ انتہائی اہم فیصلوں کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلایا گیا، جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل کے علاوہ 5 مزید کھلاڑیوں کو بھی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ چند روز میں مزید سخت فیصلے کرنے کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

فروری 2024 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے محسن نقوی قومی ٹیم کے سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں اور مستقبل میں نوجوان اور جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانے کے خواہش مند ہیں، جو آنے والے وقت میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین نے مستقبل میں انڈر 19 اور جونیئر کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے ساتھ مکمل اعتماد فراہم کرنے کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سلیکشن کے معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کے ساتھ آزمائے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ناکامی کے بعد دوبارہ موقع نہ دینے کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو واضح ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.