Gas Leakage Web ad 1

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

0

خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم، شہدا پیکج میں اضافے کا اعلان

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کر دیے گئے، جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں 54 شہدا کے اہلخانہ کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا، جہاں انہیں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیے گئے۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدا کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے شہدا پیکج میں ڈیڑھ کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے اور گھر کے لیے نقد مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کم کرنا اور انہیں معاونت فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.